پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ اتنا اہم نہیں ،جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے ان کو دیکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں ،ہماری خواہش یہی ہے کہ بہتر طریقے سے معاملات حل ہوں اور 25 مئی والے اقدامات دوباہ نہ دہرائے جائیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگر ام میں انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا رویہ فسطائی حکومت کا ہے،شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ رابطے ہوتے رہتے ہیں ختم نہیں ہوتے، آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات کے بارے میں علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار لانگ مارچ کے حوالے سے ہماری حکمت عملی مختلف ہوگی،چار ماہ پہلے انتخابات ہو جاتے تو آج حکومت کی یہ حالت نہیں ہوتی،سیاسی جماعتیں آپس میں ایک نیاچارٹر بنائیں، جس میں 3،4چیزوں پر اتفاق رائے پیدا کریں،سیاسی جماعتیں ملکر ایسا فیصلہ کریں کہ ملک کو کیسے آگے چلانا ہے۔