پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ کارساز کے موقع پر کراچی میں میں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ کارساز کے موقع پر کراچی کے جناح باغ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جلسے سے بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے میں پورے سندھ سے لوگ شریک ہوں گے، پچھلے برس بھی جلسہ کیا تھا لاکھوں کی تعداد میں ماسک کا اہتمام کیا تھا، اس بار بھی جلسے کے شرکا کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیاجائے گا۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ٹریفک کنٹرول کریں گے، اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
Leave a Reply