ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر نوازشریف کا بیان بھی آگیا

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا بیان بھی آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں  نواز شریف نے لکھا کہ “ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ دعا ہے اللہ تعالٰی اُن کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے “۔

یاد رہے کہ  ڈاکٹر عبد القدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *