وزیراعظم عمران کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جلد 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’میک ان پاکستان‘ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے جلد 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔ برآمدی استعداد میں اضافہ کے ساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔اب ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
Leave a Reply