میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، مشیر تجارت

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ’میک ان پاکستان‘ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ برآمدی استعداد میں اضافہ کے ساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اب ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *