بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا جس کی ڈی پی او گوادر نے واقعے کی تصدیق کر دی ۔پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی قائداعظمؒ کے مجسمے کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مجسمے کی بے حرمتی پر ہرپاکستانی افسردہ ہے، یہ افسوسناک واقعہ نظریہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے بتایا کہ اتوار کی صبح دھماکے سے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مجسمے کو تباہ کیا گیا، شر پسند عناصر سیاح بن کر علاقے میں آئے تھے ۔ڈی سی گوادر کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم ایک دو روز میں تحقیقات مکمل کر کے کارروائی عمل میں آئے گی۔معاملے کے ہر پہلو کو دیکھ رہے ہیں اور جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے ۔
Leave a Reply