کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انتخابی معرکہ جیت لیا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بن گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔ جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں مقررہ وقت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے کے بعد عوام سے کورونا کے خلاف لڑائی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موزوں امیدوار چننے کی درخواست کی تھی۔تاہم اس بار جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ الیکشن کی نسبت کم سیٹیں ملی ہیں۔
Leave a Reply