وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پاکستان ہرممکن تعاون کرے گا،اس منصوبےکی تکمیل سے وسط ایشیائی ممالک کو گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا کے ساتھ موثر طریقے سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شھنگائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر دوشنبے میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون، تجارت اور اقتصادی تعلقات و علاقائی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Leave a Reply