کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، وہ صوبہ جہاں اپوزیشن کو ایک بھی نشست نہ مل سکی

بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز کی نو نشستوں کے غیر حتمی  اور غیر سرکاری نتائج سامنےآگئے ۔

 بلوچستان میں  کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ نشستوں پرآزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔ حکمران اتحاد میں شامل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دو ،دو سیٹیں جیتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے دونوں نشستیں کوئٹہ سے جیتی ہیں۔ بلوچستان میں  اپوزیشن جماعتیں کنٹونمنٹ بورڈ کی ایک بھی نشست پر فتح نہیں حاصل کرسکیں۔

ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے اب تک کے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  پہلے ،آزاد امیدوار دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر  پر ہے۔خیبر پختونخوا میں  پاکستان تحریک انصاف پہلے جبکہ آزاد امیداوار دوسرے نمبر پر رہے۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *