کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ذرائع نے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کا اسٹیئرنگ خراب ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد جہاز کو رسے سے باندھ کر پاکستان سے منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق جہاز کو رسے سے باندھ کر خلیجِ فارس کی قریبی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا مالک پاکستان میں جہاز مرمت کے بجائے بیرونِ ملک منتقلی چاہتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پانی کے اندر جہاز معائنے کے بعد کھینچ کر منتقلی کا فیصلہ ہو گا۔
Leave a Reply