آسٹریلیا: کورونا ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ، 1684 افراد وبا میں مبتلا

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ جار ی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1684 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 1485 کیسز، وکٹوریا میں 183، کینبرا میں 15 اور کوئنز لینڈ میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ تمام کیسز آکلینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں ڈیلٹا ویرنٹ کے باعث حالیہ وبا کے کیسز کی مجموعی تعداد 801 ہوگئی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *