60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

Written by on December 5, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی توآج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا، کون سے عناصر تھے جنہوں نے ہمیں پن بجلی ،ونڈ پاور اورشمسی توانائی منصوبوں پر کام سے روکا ۔

منگلا ڈیم کے یونٹ5 اور 6 کے تجدید کاری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں،منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے ،ان کاکہناتھا کہ سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے ،جس کیلئے اقدامات کررہے ہیں،امریکا نے پاکستان کو منصو بے میںمالی تعاون فراہم کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist