وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑی جائے تو باقی اسمبلیاں برقرار رہیں گی،پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطے نہیں ہیں ،جب بھی الیکشن شروع ہوں گے نوازشریف واپس آ جائیں گے۔
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان اپنے کالے کرتوتوں کا کبھی جواب نہیں دیا،توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کرکے بیچی گئیں اور پورے ملک کا مذاق بنایا،سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا،ان کا کہناتھا کہ کل پہلی بار بات کی گئی کہ مخالفین کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاﺅں،آصف زرداری اور بلوچستان حکومت نے اسمبلی توڑنے سے انکار کردیا۔
Leave a Reply