متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لیا تو پھر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق بہادرآباد پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندیاں درست کروادیں تو 15 جنوری کے بجائے 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرادیں لیکن حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں تو ایم کیو ایم فیصلہ کرے گی کہ انتخابات ہونگے یا نہیں۔
Leave a Reply