وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جرمانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ کی 10 ہزار جرمانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رانا ثنا اللہ کی جرمانے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن جرمانہ کردیاگیا ،ممبر کے پی نے کہاکہ ڈی ایم او آرڈر میں لکھا ہے رانا ثنا اللہ نے جواب جمع کرایا تھا،نوٹس ملا نہیں تھا تو جواب کیسے جمع کرا دیا ۔

وکیل رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جس نوٹس کا جواب دیا تھا اس میں جرمانہ نہیں ہوابلکہ وارننگ ملی تھی ۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا رانا ثنا اللہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟وکیل نے کہاکہ وزیر داخلہ ووٹ ڈال کر نکلے تو میڈیا والوں نے سوال پوچھ لئے ، ووٹنگ کے عمل سے مطمئن ہونے کے سوال کا جواب دیا تو جرمانہ ہو گیا،رانا ثنا اللہ کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ۔

سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ رانا ثنا اللہ نے پولنگ سٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کی تھی،رانا ثنا اللہ نے میڈیا ٹاک میں کہا انہوں نے عابد شیر علی ووٹ دیا،ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔

ممبر کے پی نے کہاکہ ووٹ کی رازداری کیلئے الگ نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے ، سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک کے وقت نعرے بازی بھی ہوئی چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا ریٹرننگ افسر نے نعرے بازی پر کیا ایکشن لیا؟ 

سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا گیا تھا رانا ثنا اللہ کو بھی حلقہ بدر کرنے کا حکم جاری ہوا تھا۔الیکشن کمیشن نے راناثنا اللہ کی 10 ہزار جرمانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *