پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی کی بنیا دپر گولیاں مار کر قتل کیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کینیا کے میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی ہائی وے پولیس نے گولی ماری ۔یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ارشد شریف موگاڈی سے نیروبی کی جانب سے جار ہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو روڈ بلاک پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے گولیاں مار دیں ، ارشد شریف سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئے ۔
Leave a Reply