نئے عمرہ سیزن کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر لیکن کونسا ملک پہلے نمبر پر رہا؟ جانئے

نئے عمرہ سیزن میں 4اکتوبر 2022ء تک فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے 12لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اوران میں تعداد کے لحاظ سے پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیاء سے آئے جن کی تعداد 3لاکھ 17ہزار 200ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان سے 1لاکھ 95ہزار224، تیسرے نمبر پر بھارت سے 1لاکھ 33ہزار اور چوتھے نمبر پر عراق سے 86ہزار 803لوگ عمرہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق نئے عمرہ سیزن میں فضائی راستے سے 8لاکھ 80ہزار 929اور زمینی راستوں سے 89ہزار 561سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں اور ان کے سفر اور عمرہ کی ادائیگی کو آسان بنائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *