پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ہم اتفاق کرتے ہیں کہ سائفر کی تحقیقات ہونے چاہیے لیکن رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ہم کبھی خیر کی امید نہیں رکھتے ، ہم سائفر کے معاملے پرعدالتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
نجی ٹی وی “ہم نیوز “کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عالمی ایجنسی کے مطابق ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، شہبازشریف ملک کو دیوالیہ کرنے جارہے ہیں ، موڈیز نے پاکستان کووارننگ دی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے ،جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جائے۔
Leave a Reply