پاکستان کے سٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کورونا ہو گیا ، نجی ہسپتال میں زیر علاج کرکٹر کا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے ۔
نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، گزشتہ روز انہیں سینے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے ،اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کی حالت اچانک خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں رات گئے ہسپتال داخل کیا گیا تھا اور طبیعت خرابی کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے
Leave a Reply