راولپنڈی پولیس نے سابق ایم این اے جمشید دستی کوگرفتارکرلیا

Written by on September 27, 2022

 پولیس نے سابق  ایم این اے جمشید دستی کو  راولپنڈی سے گرفتار کرلیا  ہے ،سابق  ایم این اے کو فیض آباد کے مقام پر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمشیددستی کےخلاف ٹرک ڈرائیورایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان  پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے، جس کے تحت پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے  ، پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور  پر نیو ٹاؤن پولیس کےحوالےکیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالےکیا جائےگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist