منافقوں کو سیلاب سے تباہ حال لوگوں کا بھی احساس نہیں ، عمر سرفراز چیمہ

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز اور زرداری کی منافقت آج ایک بار پھر قوم کے سامنے ہے، عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلیے فنڈ ریزنگ پروگرام کیا تو نشریات رکوانے کیلئے ریاستی مشینری استعمال کی گئی۔ پی ڈی ایم ٹولے کو نہ کوئی شرم ہے نہ حیا، منافقوں کو سیلاب سے تباہ حال لوگوں کا بھی احساس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا یہ ریاستی غنڈہ گردی ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون نشر نہ کرنے پر مجبور کیا گیا، پی ڈی ایم ٹولہ ٹی وی اور یو ٹیوب بند کرتا ہے تو عوام اور زیادہ تعداد میں اپنے لیڈر کے جلسوں میں آتی ہے۔ ان کی ہر چال الٹی پڑ رہی ہے، جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودتے ہیں اس میں خود منہ کے بل گرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *