ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچے پر افغانستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا بھی ردعمل آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی ، میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ بھی دیکھنے میں آیا ،پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت اور افغانستان کو ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورا میچ بہت انجوائے کیا، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سب نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور شکست کو فتح میں تبدیل کیا، خاص طور پر شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔
Leave a Reply