24گھنٹوں میں سیلاب سےمزید 97 افراد جاں بحق،32بچے اور9خواتین شامل، این ڈی ایم اے نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور  سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، اعدادو شمار کے مطابق گزشت روز 97 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 32 بچے ، 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی “جیونیوز “کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک  بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 1033 ہو گئی ہے ،جبکہ 1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 افراد جاں بحق ہو گئے ،   آزادکشمیر  میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور  32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *