پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے امیدوار ہوں گے جو قومی اسمبلی کے نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے جن میں سے دو خواتین کی مخصوص نشستیں تھیں۔ الیکشن کمیشن نے 25 ستمبر کو نو حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے تمام نو حلقوں سے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جب کہ ان کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات بھی جمع ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے حلقہ ہ 22، 24، 31، 45 سمیت 108، 118، 237، 239 اور 246 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
Leave a Reply