“فوج پر ایک باپ کی طرح تعمیری تنقید کرتا ہوں” عمران خان کھل کر بول پڑے

Written by on August 14, 2022

پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ فوج پر ایک باپ کی طرح تعمیری تنقید کرتے ہیں، ان چوروں کی طرح تنقید نہیں کرتے جن کا سب کچھ باہر پڑا ہوا ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے “حقیقی آزادی جلسے” سے خطاب کے دوران عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائدین کی وہ ویڈیوز چلوائیں جن میں انہوں نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو حقیقی آزادی چاہتے ہیں وہ چاہیں گے کہ ہماری فوج مضبوط ہو، مین جب تنقید کرتا ہوں تو وہ ایک باپ کی طرح تعمیری ہوتی ہے، میری ان چوروں کی  طرح کی تنقید نہیں ہوتی، جن کا سب کچھ باہر پڑا ہوا ہے۔ جن کی عیدیں ، شاپنگ اور بچے باہر ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان غدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سازش کی جا رہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے سامنے کھڑا کرنے کی، یہ دراصل  ملک کے خلاف سازش ہے جو ملک کو کمزور کرنے کی بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑ پکڑ لے جا رہے ہیں، ایک بچے کے باپ کو پکڑا ہوا ہے اور اسے کہا جا رہا ہے کہ بیان دو کہ مجھے عمران خان نے فوج کے خلاف بیان دینے کو کہا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist