سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسلامو فوبک بیانات کے بعد اب سیکولر نہیں رہا، تاثر جارہا ہے کہ بھارت مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا ۔ نجی ٹی وی “ہم نیوز “کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ جب سے کشمیر پر 5 اگست 2019 کا حملہ ہوا، تمام جماعتیں اکٹھی ہیں،ہم نے بین الاقوامی سطح پر 5 اگست 2019 کے معاملے کو اٹھایا، مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلیے بہت اہم ہے، ہم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں معاملہ اٹھایا۔
Leave a Reply