آج جو حکومت آئی اس نے اپنے گناہ معاف کر الئے ، اگلی آئے گی تو اپنے کرا لے گی ، نیب ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ریمارکس

سپریم کورٹ میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج جو حکومت آئی اس نے اپنے گناہ معاف کر الئے ، اگلی آئے گی تو اپنے کرا لے گی ۔

سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی ،  دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ  کیا گزشتہ روز کوئی مزید ترمیم کی گئی ہے؟،  وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ  جو دوسری ترامیم کی گئی ہیں ان کو ابھی چیلنج نہیں کیا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے  ریمارکس دیے کہ آپ ان ترامیم سے متعلق مزید تفصیل جمع کرائیں، شائد پہلے 5 ملین والی بات نہیں تھی جو اب شامل کی جا چکی ہے ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے  استفسار کیا کہ  کیا آپ وہ ترامیم جو ہوئی ہیں وہ چیلنج کررہے ہیں؟ ، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا یہ ترامیم جو کی گئی ہیں وہ صدر مملکت کے پاس منظوری کے لئے بھیجی گئی ہیں؟ ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *