انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ، آج دن کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 38 پیسے تگڑا ہوا۔
تا دم تحریر انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ، خیال رہے کہ 28 جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 24 پیسے کی کمی آئی ہے ، تاہم ڈالر اب بھی روپے کی پہنچ سے بے حد دور ہے جس کا اثرات معیشت اور عوام پر براہ راست مرتب ہو رہے ہیں ۔
Leave a Reply