کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کے کریش کر جانے سے کسٹمرز کی زندگی کی جمع پونجی لٹ گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اس کمپنی کے دیوالیہ ہو جانے سے آئر لینڈ کے ایک شخص کا پورا فارم خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ ایک امریکی شخص کا کہنا ہے کہ اس کا سرمایہ ڈوبنے کی وجہ سے اس کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آ رہے ہیں۔ ایک 84سالہ بیوہ خاتون اس کمپنی کے کریش کر جانے سے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
یہ کمپنی اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی حامل تھی تاہم کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے اور دیگر کئی عوامل کے باعث یہ دیوالیہ ہو گئی۔ جو امریکی جج اس کمپنی کو دیوالیہ قرار دیئے جانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، انہیں مختلف ممالک کے خطوط موصول ہو رہے ہیں جن میں اس کمپنی کے متاثرین اپنی تکلیف سے جج کو آگاہ کر رہے ہیں۔
Leave a Reply