عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

Written by on July 28, 2022

قومی اسمبلی  نے  عدالتی اصلاحات  کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد  متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ  پرویز اشرف کی زیر صدرت ہونے والے اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک عضو دوسرے عضو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا،کسی ادارے کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پارلیمنٹ پر قبضہ کرے، عدالتی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان نے اختیارات کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے جب کہ ایگزیکٹو اس پر عملدرآمد کراتا ہے اور عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے۔ قانون اور آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے۔  چونکہ پارلیمنٹ عوام کی خواہش کی نمائندہ ہے اس لیے اسے دوسرے اداروں کو اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔یہ ایوان  قرار داد پیش کرتا ہے کہ جوڈیشل ریفارمز کیلئے دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist