شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ، بلاول بھٹو بھی شریک ہونگے

Written by on July 28, 2022

 شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائےخارجہ کا اجلاس آج اور کل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو  بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

نجی ٹی وی نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ ازبکستان کے قائم مقام ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے،رپورٹ کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں اہم عالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بلاول بھٹو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist