سی ڈی اے نے جی ایچ کیو کیساتھ مل کر ہائیڈرولوجیکل سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا

Written by on July 16, 2022

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)کی انجینئر انچیف برانچ نے اسلام آباد کے زون ٹو، تھری، فور اور فائیو کا جامع ہائیڈرولوجیکل سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سروے رپورٹ آنے تک ان تمام زونز میں کسی ہاﺅسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری کرنے یا لے آﺅٹ پلان منظور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے اور جی ایچ کیو کی طرف سے یہ اقدام 2021ءمیں سیکٹر ای الیون میں بارشوں سے ہونے والے سنگین نقصان کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں بارشوں اور سیلاب کی صورت میں ایسے کسی نقصان سے بچا جا سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی طرف سے پلاننگ اینڈ اسٹیٹ کے ایک رکن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جی ایچ کیو کی انجینئر انچیف برانچ کے ساتھ مل کر ٹو، تھری، فور اور فائیو زونز کا جامع ہائیڈرولوجیکل سروے کرائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist