انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 205 روپے 75 پیسے کا ہو گیاہے ۔22 جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوری بعد مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 41 ہزار 765 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 37 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 41 ہزار 728 پوائنٹس پر آ گیا ۔
Leave a Reply