وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ‘دنیا نیوز “کے مطابق سربراہ سٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اس حوالے سے سربراہ سٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت ہے۔ جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو سکولزکے نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔
سلمان صوفی کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔
Leave a Reply