“سب کریڈٹ تو لے رہے ہیں لیکن یہ بھی بتائیں کہ پاکستان کس کی وجہ سے گرے لسٹ میں گیا تھا” سراج الحق نے سوال اٹھادیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف، فیٹف) کی گرے لسٹ کے معاملے پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سوال اٹھا دیا۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان ابھی نہیں نکلا، مگر کریڈٹ لینے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ حکومت، اپوزیشن، ادارے سب اسے اپنا اپنا کریڈٹ بتا رہے ہیں۔ سب مل کر قوم کو یہ بھی بتائیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈلوایا کس نے تھا۔ اور ملک کی موجودہ معاشی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیٹف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے پلان آف ایکشن کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے اور اب اکتوبر میں اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *