صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے پی ٹی اے کے عملی اقدامات شروع ،جون کے آخر تک تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لئے جائیں گے

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا،موبائل فون صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو فراہم کرنے پر PTA  نے  ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کو ایسے عناصر پر جرمانہ عائد کی ہدایت  کردی۔سربراہ سٹریٹجک ریفارمزسلمان صوفی کے مطابق جون کے آخر تک اس حوالے سے تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تشہیری میسیجز کو وصول کرنے یا ان پر پابندی لگانے کا مکمل اختیار موبائل فون صارف کو فراہم کر دیا گیا،مزید اصلاحات کیلئے اگلے ماہ، جولائی میں صارفین کی کانفرنس میں مزید تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کے اطلاق کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ حکومت سنجیدگی سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *