انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اُونچی پرواز، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Written by on June 17, 2022

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ہی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے پروازشروع کر دی اور اب تک 208 روپے سے تجاوز کر چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 208 روپے 25 پیسے پرپہنچ گیاہے ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے، اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے، افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔

پچھلے ہفتے جن افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاونٹ، روشن ڈیجٹل اکاونٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist