انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر 2 بحری جہاز پاکستان روانہ

رپورٹس کے مطابق جون کے آخر تک مزید 8 بحری جہاز انڈونیشیا سے پام آئل لے کر کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر سے اس معاملے پر گفتگو کی تھی۔ انڈونیشیا سے کُل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *