تحریک انصاف کے دورے حکومت میں ایک ارب روپے کے وی وی آئی پی طیاروں کی خریداری کا انکشاف

Written by on June 12, 2022

تحریک انصاف کے دور حکومت میں دو انتہائی وی وی آئی پی طیاروں کی خریداری اور ان کی دیکھ بھال کیلئے لگ بھگ ایک ارب دس کروڑ بھی مختص کئے گئے تھے۔

عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مزید طیاروں کی خریداری کی وجہ سے مینٹی ننس کے اخراجات کم ہوئے ہیں۔ 2018-19ء میں یہ اخراجات 415 ملین روپے تھے جبکہ اس کے مقابلے میں 2021-22ء میں رکھی گئی 300 ملین روپے کی رقم سابق مختص کردہ رقم کے مقابلے میں کم ہے۔

 خبر کے مطابق اس کا انکشاف قومی اسمبلی میں بجٹ دستاویزات پیش کئے جانے کے موقع پر ہوا ہے۔ بجٹ دستاویز میں اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ وہ کون سی شخصیات تھیں جنہوں نے یہ وی وی آئی پی جہاز استعمال کئے لیکن افسران کا کہنا ہے کہ یہ طیارے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کے زیر استعمال رہے۔

وی وی آئی پی طیاروں کی خریداری کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے لی گئی تھی۔ اسی بات کا ذکر اب حالیہ بجٹ دستاویز میں کیا گیا ہے جس کی باضابطہ منظوری پارلیمنٹ سے اب مانگی گئی ہے۔ان پرتعیش طیاروں کو خریدنے کیلئے تحریک انصاف حکومت نے 800 ملین روپے کی گرانٹ وزارت دفاعی پیداوار کیلئے منظور کی۔ اس کے علاوہ مزید 300 ملین ڈالرز دو وی وی آئی پی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کیلئے مختص کئے گئے تھے۔

 بظاہر لگتا ہے کہ یہ وہی طیارے ہیں جو ختم ہونے والے مالی سال میں خریدے گئے تھے۔ ان طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار وزارت دفاع ہے۔ مختص کردہ رقم ضمنی گرانٹس میں دکھائی گئی ہے۔ یہ وہ رقوم ہوتی ہیں جو بجٹ میں ہر وزارت کیلئے مختص کردہ رقم کے علاوہ ہوتی ہیں۔ عمومی طور پر ضمنی گرانٹس فوری نوعیت کے پروجیکٹس کیلئے رکھی جاتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist