قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ہو گا ، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

Written by on May 9, 2022

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ہو گا جس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں ای او بی آئی پنشن میں اضافہ نہ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے ۔  پمز ہسپتال میں تعینات پوسٹ گریجویٹ  ٹرینیز کو وظیفہ نہ ملنے پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق   عمومی شماریات تنظیم نو وترمیمی آرڈیننس 2022 ایوان کے سامنے رکھا جائےگا،  وزارت مواصلات ایوی ایشن ،  ڈویژن فیڈرل ایجوکیشن کی قائمہ کیٹیاں رپوٹ پیش کریں گی ۔

وزیر خزانہ مالیاتی قرضہ جات پالیسی کی جنوری 2022 کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist