آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی

Written by on April 1, 2022

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر  3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 ویں اوور میں4 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹراؤس ہیڈ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist