ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Written by on March 28, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 100رنز سے ہرا کر دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 235رنز کے تعاقب میں 134رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔بنگلا دیش کی جانب سے لتا مونڈل 30، شرمین اختر 25اور شمیمہ سلطانہ 23رنز بناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی طرف سے سوفی ایکلسٹن اور چارلی ڈین نے 3،3وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرییا ڈیوس نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist