ون ڈے اور ٹی 20 میچز میں پاکستان اچھی ٹیم ہے ، دلچسپ مقابلہ ہوگا ، آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش

Written by on March 26, 2022

 آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز زبردست ہوئی ، میچ کے آخری روز جیت کا فیصلہ ہوا ،  پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میچز میں بہت اچھی ہے ، امید ہے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

مچل مارش نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ون ڈے اور ٹی 20 میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ،  یہاں کرکٹ کھیل کر بہت انجوائے کیا ،  مزید ٹیموں کو یہاں آکر کھیلنا چاہئے ۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ   ہوٹل بہت اچھا ہے ، ہمیں  بہت محفوظ رکھا جا رہا ہے ،پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی جگہ  ہے ، یہاں  انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist