آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابراعظم کی محنت رنگ لے آئی

Written by on March 23, 2022

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم 5 بہترین بیٹرز میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی 3 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نائب کپتان محمد رضوان کی درجہ بندی میں 6 درجے بہتری آئی ہے اور وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اظہر علی کا 19 واں نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کاآئی سی سی کی تازہ ریکنگ میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ جوئے روٹ دوسری،سٹیو سمتھ تیسری اور کین ولیم سن چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ کارونا رتنے چھٹی، روہت شرما ساتویں، ٹریوس ہیڈ آٹھویں، ویرات کوہلی نویں پوزیشن پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چھٹا نمبر ہے۔ حسن علی کی گیارہویں پوزیشن ہے اور محمد عباس کا نمبر انیسواں ہے۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist