ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کب اور کہاں ہوگا؟ تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان ہو گیا

Written by on March 20, 2022

 ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے  ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔

اے سی سی کا اجلاس کولمبو میں ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے  چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بھارت کے جے شاہ کو 2024 تک متقفہ طور اے سی سی کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ قطر کرکٹ ایسوی ایشن کو اے سی سی کی مکمل رکینت بھی دی گئی۔اے سی سی کے اجلاس میں سری لنکا کو ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی میزبانی  دینے کا اعلان بھی کیا گیا، ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist