کراچی ٹیسٹ میں بابر نے غیر معمولی اننگز کھیلی،ہم جیت سکتے تھے مگر فائدہ نہ اٹھا سکے ، آسٹریلوی کپتان کا اعتراف

Written by on March 20, 2022

 24 بر س بعد دورہ پاکستان پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اعتراف کیا کہ کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے غیر معمولی اننگز کھیلی ، ہم جیت سکتے تھے  مگر فائدہ نہ اٹھا سکے ۔

راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم  تیسر اٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلے گی ۔  آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے لاہور ٹیسٹ کیلئے کراچی ٹیسٹ کا سکواڈ ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ  لاہور کا میچ بڑا میچ ہے ، فاسٹ باؤلرز کیلئے موسم بہت گرم ہے ،  ہمیں دو سپنرز کی ضرورت ہے ۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم لاہور کا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پر اعتماد ہیں ، ہمیں فیلڈنگ میں زیادہ غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ،  لاہور ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist