پاک آسٹریلیا میچ کے دوران سیاسی پارہ ہائی،پی ٹی آئی اور( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے سپورٹرز کے درمیان جھگڑا

Written by on March 14, 2022

 آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر جہاں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہاہے وہیں دوسری جانب اسلام آباد میں سیاسی پارہ ہائی ہے جس کے اثرات کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے درمیان دیکھنے کو ملے ۔

اتوار کو میچ کے دوسرے روز نیشنل سٹیڈیم میں وسیم اکرم انکلوژر سمیت کئی انکلوژرمیں بعض تماشائیوں کی جانب سے وزیر اعظم  کے خلاف گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کے حامی طیش میں آگئے۔

پی ٹی آئی کے حامی تماشائیوں نے” زرداری چور نواز چور “کے نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر ایک انکلوژر میں کچھ تماشائیوں میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوگئی جس پر وہاں موجود سکیورٹی سٹاف نے 5 تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist