دنیا کے کم عمر ترین سنوکر چیمپئن کا اعزاز پاکستان کے احسن رمضان کے نام

Written by on March 12, 2022

پاکستان کے احسن رمضان نے دوحہ میں جاری ورلڈ ایمچور ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یاد رہے کہ احسن رمضان کی عمر صرف 16سال ہے اور انہوں نے قطر کے دارلخلافہ دوحا میں ہونے والی انٹر نیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی عالمی سنوکر چمیپیئن اپنے نام کر لی۔ احسن رمضان نے چیمپیئن شپ کے فائنل میں اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو 5کے مقابلے میں 6فریم سے شکست دیدی۔فائنل انہتائی سنسنی خیز رہا جس میں احسن رمضان کے حریف عامر سرکوش نے چوتھے فریم میں سنچری بریک کھیل کر پاکستان کیخلاف 5-3سے برتری حاصل کر لی۔جس کے بعد نوجوان سنوکر پلیئر احسن رمضان نے عامر سرکوش کی برتری کو 5-5سے برابر کیا اور پھر فائنل فریم میں 25کے مقابلے میں 67پوزئنٹس سے اپنے حریف کو زیر کیا اور سنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔اور دنیا کے کم عمر ترین سنوکر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی محمد آصف کو شکست دی۔ یاد رہے کہ محمد آصف دفاعی چیمپئن تھے جن کو سیمی فائنل میں 4کے مقابلے میں 5فریم سے احسن رمضان سے شکست ہوئی۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist