تاریخی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی بلے بازی جاری

Written by on March 6, 2022

 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ، راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے  میچ کا آج تیسرا روز ہے جہاں آسٹریلیا کے بلے باز پاکستان کے  476 رنز کے جواب میں کریز پر موجود ہیں ۔

پاکستان نے گزشتہ روز تیسرے سیشن کے دوران 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر  476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 44 ، امام الحق 157 ، اظہر علی  185 اور بابر اعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔

محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے ۔ سکور  476 ہونے پر پاکستان نےاننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے 8 باؤلرز کو آزمایا گیا لیکن ناتھن لیون ، کپتان پیٹ کمنز  اور مارنس لیبو شگنے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist