پی ایس ایل سیون، پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

Written by on February 25, 2022

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون میں پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

آج کا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist